خیبرپختونخوا میں لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائِی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔
محکمہ صحت کے اہم اجلاس میں صوبائی کابینہ اراکین سید قاسم علی شاہ ، مزمل اسلم، مشال یوسفزئی کے علاوہ چیف سیکرٹری ، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز ، اور شعبہ صحت کے ماہرین نے شرکت کی۔
اجلاس کی کارروائی کے دوران صوبے میں لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز بنانے کے ساتھ ساتھ انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سرجری قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ان سینٹرز کے قیام کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبوں کو حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے پیش کیا جائَے۔
اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈائیلاسز سروس کی 24 گھنٹے دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جن ہسپتالوں میں ڈائیلاسز سروسز نہیں ہیں وہاں شروع کی جائیں۔
یاد رہے کہ صوبہ میں لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز کی کمیابی کی وجہ سے اس جانب خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا بیانیہ وہی ہوگا جو نواز شریف دیں گے، رانا ثناء اللہ