مخصوص نشستوں پر حلف کا معاملہ، سپیکر صوبائی اسمبلی سے جواب طلب

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف کا معاملہ عدالت پہیچن گیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے سپیکر صوبائی اسمبلی سے کل تک جواب طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کی درخواست پر جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
سماعت کے آغاز پر وکیل الیکشن کمیشن سکندر بشیر مہمند نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے مگر سپیکر صوبائی اسمبلی ان سے حلف نہیں لے رہے۔
سپیکر صوبائی اسمبلی کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسمبلی کو کل طلب کیا ہے، ان لوگوں نے الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دی اور یہاں بھی آگئے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے سپیکر صوبائی اسمبلی کو کل تک جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کی اشد ،امریکا کیساتھ رابطے میں ہیں:ترجمان دفتر خارجہ