سینیٹ انتخابات، مراد سعید کے کاغذات منظوری کا تحریری فیصلہ جاری

ویب ڈیسک: اپیلیٹ ٹریبونل پشاور کی جانب سے مراد سعید کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
اپیلیٹ ٹریبونل کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مفرور کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے۔
یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے ریٹرننگ آفیسر نے مراد سعید کے کاغذات مسترد کئے تھے جس پر انہوں نے اپیلیٹ ٹریبونل سے رجوع کیا تھا۔
اپیلیٹ ٹریبونل کے 26 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ اپیلیٹ ٹریبونل نے مراد سعید کے کاغذات کے خلاف تمام 8 اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ انتخابات کے لیے اہل قرار دیدیا ہے۔
فیصلہ میں لکھا گیا ہے کہ مراد سعید کے کاغذات پاور آف اٹارنی کے ذریعے جمع ہوئے جو درست ہے جبکہ مراد سعید کے تصدیق اور تائید کنندہ کے دستخط اصلی ہیں کیونکہ وہ خود ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں سورج آگ برسانے لگا، 2 بچے گرمی کی شدت سے جاں بحق