صوابی، انبار انٹرچینج پر موٹرسائیکل کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع صوابی کے انبار انٹرچینج سے واپسی پر موٹرسائیکل کو حادثہ پیش آیا جس میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق روڈ ایکسیڈنٹ موٹر سائیکل سلپ ہونے کیوجہ سے ہوا۔ اس حادثہ میں موٹر سائیکل پر 3 لڑکے سوار تھے جن میں 2 موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی افنان اور صالح ولد ابرار شامل ہیں۔
یاد رہے کہ موٹرسائیکل کو حادثہ میں شایان ولد زاکر شدید زخمی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل اور توسیع متوقع