سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کے حتمی امیدواروں کا اعلان

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئِی بیرسٹر گوہر نے سینیٹ انتخابات کیلئے پی تی آئی کے حتمی امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئِے کہا کہ زلفی بخاری پنجاب سے نامزد امیدوار ہیں لیکن اگر ان کے کاغذات پر اعتراض آتا ہے تو راجہ ناصر عباس امیدوار ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں فیض الرحمان اور شفقت ایاز جبکہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر اعظم سواتی امیدوار ہونگے۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کہیں اعظم سواتی پر اعتراض ہوا تو نورالحق قادری امیدوار ہونگے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دیگر امدیواروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پارلیمانی لیڈر میاں اسلم ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  لکی سیمنٹ فیکٹری پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق