مزید 81فلسطینی شہید

اسرائیلی بربریت جاری ،مزید 81فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: سلامتی کونسل میں غزہ جنگ کی قرار داد منظور ہونے کے باوجود اسرائیل کی بربریت جاری ،مزید81فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
الجزیرہ کے مطابق رفح میں ایک گھر پر رات گئے اسرائیلی بمباری میں اٹھارہ افراد شہید ہوئے جن میں9بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں ہوائی جہاز سے گرائی گئی امداد کے حصول کی کوشش میں 12 افراد ڈوب کر اور چھ بھگدڑ میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
تازہ ترین واقعات کے بعد 7اکتوبر سے جاری جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 32ہزار 414ہوگئی جبکہ74 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جن میں کمسن بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔
سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا تھا جبکہ امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی