ڈالر کی تنزلی جاری، سٹاک ایکسچینج میں 66 ہزار کی حد بحال

ویب ڈیسک: امریکی کرنسی ڈالر کی تنزلی جاری ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ملکی کرنسی کی قدر میں استحکام آنے لگاہے۔
ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی تنزلی جاری رہی اور اس دوران ڈالر کی قیمت مزید 6 پیسے گرنے سے ڈالر 278 روپے 2 پیسے کا ہو گیا۔
دریں اثنا پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 219 پوائنٹس کے اضافے سے 66 ہزار125 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد