بجلی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

ویب ڈیسک: بجلی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کا ایک بار پھر امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی صارفین کیلئے ایک اور امتحان، فی یونٹ قیمت 5 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اس حوالے سے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے حالیہ بجلی فی یونٹ قیمت میں‌اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں بجلی 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ فروخت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد بوجھ آن پڑے گا۔
یاد رہے کہ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا 28 مارچ کو سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موبائل سنیچرز اور اسے فروخت کرنے والا گروہ دھر لیا گیا