فل کورٹ اجلاس

چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،ججز کے خط پرغور

ویب ڈیسک: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس اختتام پذیر ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر غور کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے،اجلاس دو گھنٹے اور 12 منٹ جاری رہا، فل کورٹ اجلاس میں ہائی کورٹ ججز کے خط پر تمام ججز نے رائے کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کا جائزہ لیا گیا، فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ بھی جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
فل کورٹ اجلاس میں سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل شریک ہیں، جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی فل کورٹ اجلاس میں موجود تھے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں جاری فل کورٹ اجلاس میں جسٹس یحیی آفریدی، عرفان سعادت، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا