عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ جاری ہے اور اس کے ساتھ ہی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے شوال کے چاند کے لیے سائنسی تعاون لینے کا اشارہ دے دیا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے عیدالفطر کا چاند سائنسی بنیاد پر29 دن کے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس لئے پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہوسکتی ہے۔
مولانا عبدالخبیرآزاد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر بیس گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا۔
یاد رہے کہ اگر رمضان کا چاند 29 دن کا ہوا تو ملک بھر میں عیدالفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا