امریکی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں پاکستانی بجلی استعمال کر رہے ہیں، ملر

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکی منصوبوں کے ذریعے ہی آج لاکھوں پاکستانی بجلی استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد واشنگٹن کی ترجیح ہے۔امریکی منصوبوں سے پہلے ہی لوگ مستفید ہو رہے ہیں.
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقریباً 4000 میگا واٹ صاف توانائی کی صلاحیت بڑھانےمیں امریکا نے مدد کی۔
میتھیو ملر نے کہا کہ آج کے انتہائی اہم ماحولیاتی چیلنجز، خاص طور پرپانی کے انتظام سے نمٹنےکیلئے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارشوں کا تیسرا سپیل جاری، 21 افراد جاں بحق