الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔ نہیں لگتا یہ حکومت ڈیلیورکرسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام سڑکوں پر آئیں گے تو حکومت خود گر جائے گی۔ تعین ہونا چاہیے معاملات ہیں کیا، ہمارا مؤقف واضح ہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ قوت فوکس ہوگی جس نے نتائج تبدیل کیے، یہ ایسے نتائج پر مبنی حکومت ہے جو ہمیں قبول نہیں۔ ہمارا احتجاج ان اداروں کے خلاف ہے جنہوں نے الیکشن کوکھیل بنا رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رویے میں تبدیلی نظر آ ر ہی ہے جو اچھی بات ہے لیکن جماعت نے فی الوقت ایسا فیصلہ نہیں کیاکہ ہم پی ٹی آئی سے مل کر کوئی تحریک چلارہےہیں۔

مزید پڑھیں:  پارٹی متحرک کرنے کیلئے نواز شریف کا رانا ثنا اللہ سے رابطہ