برطانوی ہائی کمشنر

صدر مملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی اوردو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں، پاک برطانیہ تعلقات کو اعلی سطح کے رابطوں اور عوامی تعلقات سے تقویت ملی ہے، معیشت کا استحکام اولین ترجیح ہے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، غربت کے خاتمے پر توجہ دی جائے گی۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے سنگین چیلنج ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں شامل ہے، پاکستان میں شمسی اور ہوائی توانائی کی بڑی صلاحیت موجود ہے، شمسی اور ہوائی ذخائر سے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
صدر مملکت نے بادشاہ چارلس سوئم اور پرنسز آف ویلز کیتھرین مڈلٹن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جین میریٹ نے صدر آصف علی زرداری کو صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، معمولی تکرار پر چاقو چل گیا، جماعت نہم کا طالبعلم قتل