جلسہ ملتوی

پیپلز پارٹی کا4اپریل کو ذوالفقار بھٹو کی برسی پر جلسہ ملتوی

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی نے 4اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ اب 14 اپریل کو گڑھی خدابخش میں ہو گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اس جلسے سے خطاب کریں گے۔
ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ 4 اپریل کا جلسہ رمضان المبارک کے احترام میں ملتوی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی اقتصادی فورم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے