ڈالر کی قدر

ڈالر کی قدر مزید کم ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

ویب ڈیسک: ڈالر کی قدر میں مزید کمی ،سٹاک مارکیٹ میں بھی گزشتہ روز کی طرح تیزی ریکارڈ کی گئی
دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہوگیا،فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 277روپے80پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی جا رہی ہے، 100انڈیکس میں 77پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔
دوران کاروبار انڈیکس 67ہزار220 پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھاگیا، گزشتہ رو زپاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کی۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے سے 67142 کی سطح پربند ہوا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 67094 تھی۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک ،نپٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا ہونے کا خدشہ