چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

اللہ کوحاضر ناظر جان کرکہتا ہوں کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

ویب ڈیسک: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ اللہ کوحاضر ناظر جان کرکہتا ہوں کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی، ہائیکورٹ میں آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم کے کمرہ عدالت میں ختم القرآن کی تقریب ہوئی جس میں ملک میں امن و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
ختم القرآن کی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ اللہ تعالی ہمارے ملک کو امن کا گہوارہ بنا دے، اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پر رحم کرے اور حالات بہتر کرے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے ملک میں انصاف کا بول بالا ہو۔
جسٹس ابراہیم نے کہا کہ کچھ عرصے میں ہزار ایسی درخواستیں سنیں جو دوسرے صوبوں سے آئیں، اللہ کوحاضر ناظر جان کرکہتا ہوں کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی، قانون کے مطابق ہم نے درخواست گزاروں کو سنا، جتنے سائلین آئے ہیں، ذمہ داری لیتا ہوں کہ میں نے ان کو انصاف دیا ہے۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کوئی سمجھتا ہے اس کے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو قیامت میں اپنی بہترین نیکی دینے کو تیار ہوں، پشاور ہائیکورٹ میں ہمیشہ انصاف ہوگا، یہاں کے جتنے ججز ہیں ان پر مکمل اعتماد ہے۔
امید ہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں جو بھی آئیگا اس کو انصاف ملے گا، ہائیکورٹ میں آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات، آج سماعت ہوگی