جوبائیڈن کی جانب سے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی پر زور

ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل انسانی بحران سے نمٹنے اور امدادی کارکنوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کرتا تو امریکی پالیسی بدل جائے گی۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں بائیڈن کی جانب سے غزہ میں موجودہ انسانی صورتحال ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی پر زور دیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن نے اسرائیل کو شہریوں کے نقصانات، انسانی مصائب اور امدادی کارکنوں کی حفاظت کے لیے مخصوص اور ٹھوس اقدامات کا اعلان اور ان پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت کو واضح کیا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کے حوالے سے نیتن یاہو پر زور دیا ہے.

مزید پڑھیں:  رفح پر حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت