نیتن یاہو امن معاہدے میں روڑے اٹکا رہا ہے، حماس رہنما اسامہ حمدان

ویب ڈیسک: حماس رہنما اُسامہ حمدان نے امن معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ جنگ بندی کے حوالے سے ہونیوالی بات چیت میں اسرائیلی وزیراعظم روڑے اٹکا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ہماری کوشش ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے لیکن ہماری کوششوں کے باوجود مذاکرات جمود کا شکار ہیں۔
حماس رہنما اُسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ قابض حکومت جنگ بندی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، خود اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امن معاہدے تک پہنچنے میں روڑے اٹکا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حماس رہنما نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کو یرغمالیوں کو چھڑانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن کا شیڈول جاری، عازمین کی روانگی 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گی