مشکوک خطوط

سپریم کورٹ کے مزید 5ججز کو مشکوک خطوط مل گئے

ویب ڈیسک: ججوں کو مشکوک خطوط ملنے کا سلسلہ نہ رک سکا ،سپریم کورٹ کے مزید 5ججز کو بھی مشکوک خطوط مل گئے ۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک کے نام مشکوک خط موصول ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ سپریم کورٹ عملے نے مشکوک خطوط سی ٹی ڈی حکام کے حوالے کردیئے
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان سمیت 6 ججوں کے نام پاڈر بھرے مشکوک خطوط آئے تھے، ان ججوں میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس امین الدین اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں ۔
فارنزک رپورٹ کے مطابق پاڈر میں آرسینک کی مقدار 10 فیصد پائی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط مل گیا جس کے بعد اب تک لاہور ہائی کورٹ کے 6 ججوں کو مشکوک خطوط مل چکے۔
سب سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججوں کو مشکوک خط موصول ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قیمت میں کمی، 278 روپے 3 پیسے کا ہوگیا