خیبر پختونخوا کابینہ

خیبر پختونخوا کابینہ :رواں مہینے کے کرنٹ اخراجات کی انتظامی منظوری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس میں رواں مہینے کے کرنٹ اخراجات کی انتظامی منظوری دیدی گئی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈ پور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ اراکین کے علاوہ چیف سیکرٹری اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریش کو تنخواہوں اور پینشنز کی مد میں سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیتے ہوئے ٹی ایم ایز کو مالی طور پر خود کفیل بنانے کے لئے 15دنوں میں قابل عمل پلان ترتیب دینے کی ہدیت کردی ۔
وزیراعلیٰ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمدن میں اضافے کے لئے ٹی ایم ایز کی جائیدادوں کا بہتر استعمال یقینی بنایا جائے، اس مقصد کے لئے ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کا قیام عمل میں لایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹی ایم ایز کی جائیدادوں کی موجودہ لیز پالیسی سمیت قوانین میں ضروری ترامیم کے علاوہ جائیدادوں پر غیر قانونی طور پر قابض لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
علی امین گنڈا پور نے ان جائیدادوں کے کرایوں میں موجودہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق اضافے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جائیدادوں سے متعلق عدالتی مقدمات کو موثر انداز میں لڑنے کے لئے لیگل ٹیموں کو مستحکم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں منڈیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔
صوبائی کابینہ نے سپنکئی کیڈٹ کالج کو سپلیمنٹری گرانٹ کی فراہمی کی بھی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج سپنکئی اور وانا میں زیر تعلیم شہدا کے بچوں کو خصوصی سکالرشپ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ