اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے،جنگ بند کی جائے،عرب لیگ

عرب گروپ کی جانب سے اقوام متحدہ سے غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند کرنے کیلئے اسرائیل پر دباو ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے
ویب ڈیسک: غزہ میں جاری جنگ بندی کیلئے عالمی سطح پر کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبدالعزیز الواصل نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرب گروپ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر دباو ڈالنے کا مطالبہ کرتا ہے کیونکہ وہ مسلسل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبدالعزیز الواصل نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ عالمی امدادی تنظیم کے کارکنوں کا قتل کس نے کیا۔ اس کی بین الاقوامی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  حوالہ ہنڈی کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن،کروڑوں کی کرنسی برآمد