بی آر ٹی پشاور

عید کے تینوں دن بی آر ٹی پشاور کی سروس فعال رہے گی

ویب ڈیسک: عید کے تینوں دن بی آر ٹی پشاور کی سروس رات 10 بجے تک فعال رہے گی۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق عید کے پہلے دن سروس صبح 10بجے شروع ہوگی۔
عید کے دوسرے اور تیسرے دن سروس صبح 6 بجے شروع ہو گی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ عید کے تینوں دن سروس رات 10 بجے تک فعال رہے گی۔
ٹرانس پشاور کے ترجمان کے مطابق ادارہ عوام کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم بدستور نمبر ون، ٹی 20 میں چوتھی پوزیشن