پشاور، مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 31 نانبائی پابند سلاسل

ویب ڈیسک: پشاور میں مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 31 نانبائی گرفتار کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک نے صوبائی حکومت کی جانب سے روٹی کے نرخوں میں کمی کرنے کے باوجود مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 31 نانبائیوں کو دھر لیا۔
صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو‘ سیکرٹری ظریف المعانی اور ڈائریکٹر فوڈ یاسر حسن کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں حیات آباد کے مختلف مارکیٹوں سپر مارکیٹ‘ بلال مارکیٹ سمیت مختلف مارکیٹوں پر چھاپے مارے۔
سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 31 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سو گرام روٹی کی قیمت پندرہ روپے جبکہ دوسو گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سیشن جج شاکر اللہ کی بازیابی، آئی جی پولیس سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کے معترف