فریقین کے درمیان فائرنگ

پشاور:تھانہ انقلاب کی حدود میں فریقین کے درمیان فائرنگ،2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: پشاور تھانہ انقلاب کی حدود میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے2افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ انقلاب کے علاقہ سرغاڑی چوک میں پیش آیا جہاں دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ لگ رہا ہے تاہم واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ہری پور :فریقین کے درمیان فائرنگ سے دوافراد جاں بحق