corona SOPs 604x270 1

صوبہ بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائی-3ہزارسے زائد افراد کو وارننگ جاری

پشاور: خیبرپختونخوا کی تمام ضلعی انتظامیہ کی صوبہ بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں، ذخیرہ اندوزوں اور پٹرول پمپس میں مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں،کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹ پی ایم آر یو، چیف سیکرٹری آفس ارسال،آج 12ہزار952 یونٹس/کاروباروں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں،3ہزار 878 افراد کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگز جاری کی گئیں،

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم

ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے 1ہزار157 افراد پر 6لاکھ68ہزار700 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 420 یونٹس/کاروبار سیل کردیئے گئے،اسی طرح 12 دنوں میں کل 2لاکھ64ہزار557 کاروائیاں عمل میں لائی گئیں،کل 68ہزار176 افراد کو وارننگز جاری کی گئیں،44ہزار 183 یونٹس/کاروباروں پر جرمانہ عائد ،کل 1کروڑ39لاکھ76ہزار180 روپے جرمانہ عائد،قانون کی خلاف ورزی پر 5ہزار415 یونٹس/کاروبار سیل کردیئے گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش