1 155

امریکی فضائیہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ


ویب ڈسک : امریکی فضائیہ کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران بحیرہ اوقیانوس کے یورپ کے قریب شمال مشرقی حصے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جنگی طیارے نے برطانیہ کے مشرقی حصے میں واقع رائل ایئر فورس کی بیس سے اڑان بھری تھی،

طیارہ تربیتی پرواز کے دوران یورپ کے شمال میں واقع بحیرہ شمال میں گر کر تباہ ہوا ہے، امریکی فضائیہ کی کیپٹن میرانڈا سائمنز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کا طیارہ ایف 15 سی ایگل برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر 40 منٹ پر بحیرہ شمال میں گر کر تباہ ہوا، کیپٹن میرانڈا سائمنز کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجہ فی الوقت معلوم نہیں، جبکہ پائلٹ تاحال لا پتہ ہے،

مزید پڑھیں:  ممبئی، مدارس پر پابندی کا عمل سپریم کورٹ نے روک دیا
مزید پڑھیں:  شدید تشدد کا شکار فلسطینی سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید

دوسری جانب برطانوی ٹی وی سکائی نیوز کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ ایف 15 سی تھا جو یارکشائر کے شمال میں تباہ ہوا جائے حادثہ پر بڑا سرچ آپریشن جاری ہے، سکائی نیوز کے مطابق برطانوی کوسٹ گارڈ نے بھی طیارے کی تباہی کی تصدیق کردی ہے۔