پشاور: عامر تہکالی پر پولیس تشدد کیخلاف یکہ توت تھانہ کے سامنے احتجاج کیا گیا ، ہمقدم یوتھ آف پاکستان کی جانب سے سپیرئر سائنس کالج سے یکہ توت تھانہ تک احتجاجی ریلی نکالی،مظاہرے کے شرکاء کی پولیس کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین کے مطابق عامر تہکالی کو جرم سے کہیں زیادہ سزا دی گئی،
مزید پڑھیں: نگران حکومت کا گندم درآمد سیکنڈل میں ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز
ماورائے عدالت سزائیں کسی صورت برداشت نہیں، شرکاء نے کہاکہ انصاف کی حصول تک عامر تہکالی کا ساتھ دینے گے،پولیس کی جانب سے ویڈیو وائرل کرنا انسانیت کی تذلیل ہے، ملوث اہلکاروں کو سخت سزادے کر صوبہ بدر کیاجائے، صوبے میں پولیس اصلاحات کی دعوے جھوٹے ہیں، مظاہرین کا واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ۔