DDZI5HVXsAA tT3

ضلعی انتظامیہ پشاور نے لنڈے سڑک بازار کو سیل کر دیا

پشاور:ضابطہ اخلاق کی بار بار خلاف ورزی میں سیفٹی ماسک استعمال نہ کرنا بازاروں میں رش لگانا، ڈپٹی کمشنر پشاورکے مطابق  ضلعی انتظامیہ پشاور نے لنڈے سڑک بازار کو سیل کر دیا، لنڈے سڑک بازار چارسدہ روڈ کے تاجروں کو بار با ر ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عمل کریں لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا،

مزید پڑھیں:  فیملی کورٹ ججز کو 18 نئی گاڑیاں حوالے کر دی گئیں

اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم) ڈاکٹر احتشام الحق نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر کے ہمراہ لنڈے سڑک بازار چارسدہ روڈ کو سیل کیا، بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چارسدہ روڈ پر لنڈے سڑک بازار کو سیل کیا گیا، تاجر اور عوام بازاروں میں حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں، خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں یوم دفاع و شہدا کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد