پشاور: ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں درمنگی گارڈن اور ایگزیکٹو لاجز ورسک روڈ میں کل 21 جولائی سہ پہر چار بجے سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ، سمارٹ لاک ڈاؤن درمنگی گارڈن اور ایگزیکٹو لاجز ورسک روڈ میں کل 21 جولائی سے لگایا گیا ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی، ان علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا،
ڈی سی پشاور کے مطابق ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی، علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں، خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔