504931 14201259

ہم چاہتے ہیں کشمیری بھائیوں کو بھی آزادی ملے تاکہ تقسیم کے مقصد کی تکمیل ہو سکے- وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک(اسلام آباد):پاکستان کے 73 ویں جشن آزادی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قوم کو مبارک باد پیش کی اور یوم آزادی پر مادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن پر چلنے کا عہد یاد دلاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد

یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی محاصرے پر بہت رنجیدہ ہیں، ہم چاہتے ہیں کشمیری بھائیوں کو بھی آزادی ملے تاکہ تقسیم کے مقصد کی تکمیل ہو سکے۔

مزید پڑھیں:  غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا،عمران خان

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کو بی جے پی اور آر ایس ایس نظریے سے امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے آگاہ کرتے رہیں گے، مجھے یقین ہے بہادر کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے ناقابل تسخیر جدوجہد کامیاب ہو گی۔