92701 1651931908

پشاورمیں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ملازمین سراپا احتجاج

ویب ڈیسک (پشاور): اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے ملازمین کا احتجاج، ملازمین کا دفتری امور کا بائیکاٹ، طلباء کی مشکلات میں اضافہ ہوا، ہڑتال کے باعث کالج میں جاری پیپرز اور داخلے متاثر ہیں، مظاہرین کے مطابق ملازمین کی اپ گریڈیشن، پروموشن اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سنگین مسئلہ ہے، صدر کلاس تھری ایسوسی ایشن ظفر کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود کنٹریکٹ ملازمین کا مسئلہ حل نہیں ہورہا، انتظامیہ سے متعدد بار مذاکرات ہوئے جو بے سود رہے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ سنڈیکیٹ اجلاس کا مذاق اڑا رہی ہے ، انتظامیہ سنڈیکیٹ میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف