92701 1651931908 800x320 2

پشاوریونیورسٹی کلاس تھری ملازمین سراپا احتجاج

ویب ڈیسک (پشاور): پشاوریونیورسٹی کلاس تھری ملازمین سراپا احتجاج، تمام دفاتر میں کلرک ، لیب سٹاف اور تکنیکی عملے کا ہڑتال جاری، تمام لیب میں کام ٹھپ ، ٹرانسپورٹ کو بند کردیا گیا ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ 17 سے 19 اکتوبر کنٹریکٹ پرجونئر کلرک کیلئے انٹرویو ہوئے، فوری طور پرسلیکشن کے آفس ارڈر جاری کئے جائے، پروموشن کے زیرالتوا کیسز کے حل کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے، مسائل کے حل کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے، یونیورسٹی انتظامیہ کا ایکشن ، ملازمین کے عہدیداروں کو نوٹس جاری کیا، کلاس تھری ایسوسی ایشن کے 2 عہدیداروں سے جواب طلب کرلیا، نوٹس کے مطابق ملازمین کو کام سے روکنا غیرقانونی ہے، 3 دن کے اندر جواب دیا جائے، جواب جمع نہ کرنے پر تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد