unnamed 76

نومبر 22 کو پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت پشاور میں ہوگا -فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک (پشاور): پاکستان پیپلز پارٹی کے پی کے جنرلُ سیکرٹری و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کا اہم بیان میں کہنا تھا کہ نومبر 22 کو پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت پشاور میں ہوگا، نااہل حکومت اپنے جلسے کرے اس سے کورونا کے پھیلاو کا خطرہ نہیں ؟پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ اس وبا کو کے تدارک کے لیے کام کیا ہے، ان ہتھکنڈوں سے حکومت اپنی نا اہلی کو چھپا نہیں سکتی، اس نکمی و نا اہل حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے، پشاور کا پی ڈی ایم کا جلسہ اس حکومت کے تابوت میں آخری کیلئے ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف