b9c417f8 c498 4206 a208 0c2ce8d4e71f

حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، اعلان شدہ جلسہ پشاور میں ہوگا۔سردار بابک

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں پی ڈی ایم رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ،پریس کانفرنس کے دوران اے این پی رہنماء سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ 22 کو اعلان شدہ جلسہ پشاور میں ہوگا, ہم نے جلسے کے لیے 5 تاریخ کو اجازت لینے درخواست دی ہے ۔
آج آکر انتظامیہ ہمیں سیکشن 14 بتا کر این او سی سے انکار کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انکار انتظامیہ کا اختیارات کا ناجائز استعمال ہے، 22 سے پہلے 21 کو ان لوگوں نے پی ڈی ایم کے مقابلے میں جلسے کا اعلان کررکھا تھا۔اب یہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے ہر ضلع میں بین الاضلاعی بارڈرز پر نفریاں بڑھا دیں ہیں۔ سردار بابک کا کہنا تھا کہ یہ تو کہتے تھے ہم روکاوٹ نہیں بنیں گے۔اگر یہ لوگ واقعی سیریس تھے مزاکرات کے لیے تو کیا یہ طریقہ ہے کہ کال کرکے آرڈر دینگے کہ فلاں جگہ پہنچو۔
سردار بابک نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو تربیت اور سیاسی بلوغت کی ضرورت ہے۔ایسا نہیں ہو سکتا کہ اپنے پی آر اوز کے زریعے اپوزیشن کو فون کال کرا کے آرڈر دیں۔انہوں نے تو کہا تھا کہ 100 لوگ میرے خلاف اکٹھے ہوگئے تو حکومت چھوڑ دونگا ۔ڈپٹی کمشنر پشاور اپنی نوکری پکی کرنے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
ہم تو ٹکراو نہیں چاہتے،تعداد دیکھ کر انکی آنکھیں کھل جائینگی۔گراسی گراونڈ میں یہ جو لہجہ استعمال کررہے تھے وہ یہ بھول گئے۔یہ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں،ہم جانتے ہیں کہ 22 کو یہ نیٹ سروس اور دیگر رابطے بند کردینگے۔حکومت اختیارات کا ناجائز استعمال کررہی ہے،منہ توڑ جواب ہم دینگے،ملک میں بہت سارے مسائل ہیں،لوگ ان سے تنگ آچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی، مینا خان