397385 103617 updates

گلوکارراحت فتح علی ایک بارپھرایف بی آر کےریڈار پرآگئے

ویب ڈیسک(کراچی)ایف بی آر راحت فتح علی خاں کی ٹریول ہسٹری بھی طلب کرچکا ہے۔ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کا انکم ٹیکس سال 2014 کا دوبارہ آڈٹ شروع کر دیا۔ ایف بی آر گلوکار راحت فتح علی خان کی ٹریول ہسٹری بھی طلب کر چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق نامور گلوکار کو 2014 کا پہلے 6 لاکھ 2 ہزار 473 روپے ٹیکس عائد کیا جا چکا ہے۔ تھرڈ پارٹی انفارمیشن ملنے کے بعد راحت فتح علی خان کا دوبارہ آڈٹ شروع کر دیا گیا۔اس حوالے سے گلوکار سے 7 دسمبر تک جواب طلب کیا گیا ہے، مقررہ وقت پر جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں گلوکار کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔