neelam muneer.jpg

پاکستانی ادکارہ نیلم منیر کورونا کا شکار

ویب ڈیسک : پاکستانی معروف اداکارہ نیلم منیر کورونا سے متاثر ہوگئیں ہے، جس کی انہوں نے خود تصدیق کی ہے، سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں نیلم منیر نے بتایا کہ چند روز قبل میرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی۔

انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ، میرے تمام اہل خانہ بالکل محفوظ اور صحت مند ہیں، اداکارہ نے لکھا کہ اس کو برداشت کرنا میرے اور اہل خانہ کے لیے سب سے زیادہ مشکل ہے۔ نیلم منیر نے کہا کہ کورونا مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور اب اُن کی طبیعت بہت بہتر ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی خصوصی درخواست کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ نیلم منیر نے مشورہ دیا کہ اگر خود کو محفوظ رکھنا ہے تو عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی کریں، رش والے مقامات پر جانے سے اجتناب کریں، اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط بنائیں اور اللہ پر اپنا بھروسہ قائم رکھیں۔