236189 095109 updates

پاکستان کرکٹ اسکواڈ کومینیجڈ قرنطینہ میں رہنے کے بعد ٹریننگ کی اجازت

ویب ڈیسک (آکلینڈ): دورہ نیوزی لینڈ پر جانے والے پاکستانی کرکٹرز نے کل پہلے ٹریننگ سیشن کا آغاز کردیا ہے، حارث سہیل نے کہا کہ 14 دن وقفے کے بعد آج ہلکی ٹریننگ کی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو کئی روز مینیجڈ قرنطینہ میں رہنے کے بعد ٹریننگ کی اجازت مل گئی۔

پاکستانی کرکٹر نے آج کوئنز ٹاؤن میں 3 گھنٹے تک پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی زیر نگرانی نیٹ پریکٹس کی، اس حوالے سے حارث سہیل نے کہا کہ 14 دن سے ٹریننگ کو بہت مس کررہے تھے، آج نیٹ سیشن کے لیے سب بہت پُر جوش تھے۔

حارث سہیل نے کہا کہ 14 دن کے وقفے کے بعد آج ہلکی ٹریننگ کی ہے، ہم کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے 10 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

دورہ نیوزی لینڈ میں ٹریننگ سے قبل پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی 4 بار کووڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی ہیں، نیوزی لینڈ وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا 10 ارکان کے دوبارہ ٹیسٹ نہیں ہوئے۔