2113644 pakteampractice 1607241102 855 640x480 1

نیوزی لینڈ میچ :جیت کیلئے پاکستانی شاہینز کی بھرپور تیاریاں جاری

ویب ڈیسک (آکلینڈ): نیوزی لینڈ کے خلاف 4 روزہ میچ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پاکستانی شاہینز کی تیاریاں جاری ہیں، رپورٹ کے مطابق کیویز اور شاہینز کے درمیان کچھ روز بعد گھمسان کا مقابلہ ہونے جارہا ہے۔

جس کے لیے پاکستانی شاہینز بھرپور تیاریاں کررہے ہیں، تاکہ کیویز کو بڑے مارجن سے دھول چٹائی جاسکے، مینیجڈ آئسولیشن سے آزادی کے بعدپاکستانی کھلاڑیوں نے آج بھی کوئنز ٹاؤن میں 3 گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن میں حصّہ لیا ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی شاہینوں کی کرکٹ ٹیم 14 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن سے وانگرائے روانہ ہوگی، جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان 4 روزہ میچ کا آغاز 17 دسمبر سے ہوگا۔