img 1606820206

فیروز خان نے اہلیہ علیزے خان سےعلیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک : اداکارفیروزخان کی طرح علیزے خان نے بھی شوہرسے علیحدگی سے متعلق مبہم پوسٹ کی، جس سے اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دونوں کی علیحدگی ہوئی بھی ہے یا نہیں۔

گزشتہ کئی روزسے اداکارفیروزخان اوراہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیرگردش ہیں، لیکن اس متعلق اب تک نہ ہی فیروزخان نے کھل کر لب کشائی کی اور نہ ہی اہلیہ نے، پوسٹ میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ہیں اورلکھا کہ انہوں نے خدا سے دعا کی تھی کہ وہ مجھے ایک ایسا شخص عطا کرے جو مجھے بہت محبت کرے اورمیری حفاظت بھی کرے۔

جس پرخدا نے ان کو بیٹے سے نوازا اور اس پوسٹ میں اداکارہ نے شوہرفیروزخان کا زکرنہیں کیا۔ اس سے قبل فیروزخان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پربیٹے سلطان کے ساتھ ایک تصویراپ لوڈ کی، جس میں انہوں نے فورایور ون یعنی ہمیشہ ساتھ رہنے والا، لکھا تھا اورانہوں نے بھی اپنی پوسٹ میں اہلیہ کا زکرنہیں کیا تھا۔