download 225

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا 14 سال بعد پاکستان کا دورہ

ویب ڈیسک (لاہور): جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے مطابق 2 طرفہ سیریز میں 2 ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کراچی اور راولپنڈی کے سپرد کردی، جبکہ 3 ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کی غرض سے 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ 4 تا 8 فروری کو دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہوگا۔ 11 فروری سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق 13 فروری کو دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول کیا گیا ہے، گزشتہ ہفتے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری ون ڈے سیریز ملتوی کر دی گئی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری اعلامیےمیں کہا گیا تھا کہ دونوں بورڈز نے کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے پیش نظرمتفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر انہوں نے مشترکہ طور سے یہ فیصلہ کیا ہے، اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔