coronavirus 1

کرونا کی یلغارجاری،مزید 55 افراد زندگی کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد) کرونا وائرس کی مہلک وبا نے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں 55 مریضوں کی جان لے لی۔عالمی وبا کورونا وائرس دن بہ دن شدت اختیار کررہی ہے ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا وائرس مریضوں اور مرنے والوں سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران دو ہزار ایک سو پچپن افراد کوویڈ نائنٹین کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

این سی اوسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 37ہزار ’80 ہیں۔
ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4لاکھ 77,240ہوگئ ، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد10ہزار 47ہوگئی ہے،اب تک 4لاکھ30,113فراد کورونا سے صحت یاب ہوچکےگزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 36ہزار 390ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  یمنی حوثی گروپ کا بحری جہازوں کیخلاف نئی کارروائی کا اعلان

این سی اوسی رپورٹ کے مطابق کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد10ہزار47 ہوگئی،

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 137295 ہے اور 3982 افرادوائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18118 اور ہلاکتیں 182 ہوچکی ہیں۔

کورونا متاثرین
سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد 2لاکھ 13ہزار193جبکہ پنجاب میں1لاکھ 37 ہزار295 اورخیبرپختونخوا 57ہزار982 تعداد ہے، اسلام آباد میں 37ہزار556 اوربلوچستان میں 18ہزار118ریکارڈ آزاد کشمیر8241اورگلگت میں4855 تعداد ہوگئی۔

کورونا اموات
نیشنل کمانڈ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ‏سندھ میں 3520 اور ‏پنجاب میں 3982اموات ہوچکیں ہیں،‏خیبرپختونخوامیں 1627 اور‏اسلام آبادمیں 415 اموات ہوگئیں جبکہ ‏بلوچستان 182 اور‏گلگت بلتستان 101اموات ہوئیں ہیں اور ‏آزادکشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد220ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نائلہ کیانی نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو سر کر لیا

مثبت کیسز کی شرح
ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.92فیصد ہے،سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی 13.84 فیصد ہے،
حیدرآباد میں 8.79اور سوات میں 7.89 فیصد ہے2 ہزار 219 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،آزاد کشمیر میں 2.14 بلوچستان میں 4.95 فیصد ہے۔
گلگت بلتستان میں 0.62 فیصد، اسلام آباد 3.98 فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.87فیصد ہے،پنجاب میں کیسز کا تناسب 4.44فیصد اور سندھ میں 8.40فیصد ہے۔