Imran Khan final 696x392 2

بھارت کی جانب سے ایک فالس فلیگ آپریشن کے امکانات نہایت روشن اور واضح ہیں- وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کے9 لاکھ عسکری اہلکارکشمیریوں پر ستم ڈھا رہےہیں، کل ان قابض فوجیوں نےسری نگر میں 15 گھرنذرآتش کردیے، ہندوتوا پر ایمان رکھنےوالی قابض مودی سرکارچوتھےجینیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتےہوئے آبادی کاتناسب بدلنےکیساتھ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کے مرتکب ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف علاقہ مکین کا احتجاج

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مزید کہا کہ میں دوبارہ دہرا رہا ہوں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتلِ عام سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کی جانب سے ایک جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کے امکانات نہایت روشن اور واضح ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب