namak

پشاور نمکمنڈی میں تمام ریسٹورنٹس سیل

پشاور: ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق حکومتی ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی، پابندی کے باوجود ریسٹورنٹس کے احاطے میں کھانا کھلانا، بار بار نوٹس کے باوجود سیفٹی ماسک نہ پہننا، ضلعی انتظامیہ پشاور نے نمکمنڈی تکہ مارکیٹ کو سیل کر دیا،

اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان کی نمکمنڈی میں کاروائی، نمکمنڈی میں تمام ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا ، ،ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق شعبہ بازار میں بھی ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا ، بار بار خلاف ورزیوں پر ان کو سیل کر دیا گیا ،

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری

ڈی سی پشاور نے مزید بتایا کہ نمکمنڈی میں پہلے بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کاروائی کی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری تھیں، دکاندار اور عوام سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، دکاندار اور عوام حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سےعمل درآمد کریں ، خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم