news 1515958553 2916

بھارت میں برڈ فلو پھیل گیا، لاکھوں مرغیاں ہلاک، ہزاروں تلف کردی گئیں

ویب ڈیسک(نئی دہلی)بھارت میں خطرناک برڈ فُلو پھیلنے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مرغیوں کو ذبح کیا جا رہا ہے۔اے ایف پی کے مطابق برڈ فلو کے باعث بھارت کی مختلف ریاستوں میں بیشتر پرندے ہلاک ہو چکے ہیں۔ہزاروں کی تعداد میں مرغیاں، بطخیں، کوے اور نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی ہلاکت کے بعد انڈیا کی چھ ریاستوں نے دو اقسام کے برڈ فلو کی روک تھام کے لیے کوششیں مزید تیز کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی بمباری، 17 فلسطینی شہید

برڈ فلو کی ان اقسام میں ایچ فائیو این ون اور ایچ فائیو این ایٹ شامل ہیں جن کے جراثیم مختلف پرندوں کے ٹیسٹ کے نتائج میں سامنے آئے ہیں۔ایچ فائیو این ایٹ برڈ فلو کی ایک ایسی قسم ہے جو پولٹری اور جنگلی پرندوں میں پائی جاتی ہے۔ گذشتہ سال سے اب تک فلو کی یہ قسم مخلتف ممالک میں پھیل چکی ہے۔بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش کے حکام کے مطابق گذشتہ ہفتے ہمالیہ جھیل کے قریب نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے ڈھانچے پڑے ہوئے ملے تھے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے خلاف امریکہ میں مظاہرے آسٹریلوی جامعات تک پھیل گئے