Screen Shot 2021 01 16 at 11.56.45 AM

میرانشاہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سےڈاکٹرجاں بحق

ویب ڈیسک(میرانشاہ) : میرعلی بائی باس روڈ پر نامعلوم افراد نےفائرنگ کی،فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ والد شیرجان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ بنوں میڈیکل کے کالج میں پتھالوجی کے پروفیسر تھے، ڈاکٹر صاحب اپنے گاڑی میں رات 10 بجے کے قریب بنوں سے میرعلی میں اپنے گاوں ہرمز جارہے تھے،انکا تعلق میرعلی کے ہرمز گاؤں سے ہے۔

مزید پڑھیں:  بچیوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے، والدین خصوصی توجہ دیں، گوھر علی خان
مزید پڑھیں:  چترال کے پہاڑوں میں پھنسا سوئس سیاح ریسکیو کر لیا گیا

مذکورہ ڈاکٹر ہر ہفتے اور اتوار کو میرعلی میں مریضوں کو چک اپ کیلئے آتا تھا، نعش کو میرعلی ٹی ایچ کیو ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا گیا ۔