ویب ڈیسک (رستم)رستم کے علاقے چارگلی میں موٹر کار کی ٹکر سے 2 ریڑھی بان بچے زخمی ہو گئے ۔حادثے کے نتیجے میں13 سالہ ندیم علی اور 12 سالہ فیضان علی شدید زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 اہلکاروں نیزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ڈی ایچ رستم منتقل کردیاگیا ۔ریڑھی بان بچے سڑک کنارے فروٹ فروخت کر رہے تھے۔