2

نوشہرہ:آکسیجن نہ ہونےکےباعث ننھاپھول مُرجھاگیا

ویب ڈیسک(نوشہرہ) نوشہرہ کے قاضی حسین احمد کمپلیکس ہسپتال میں آکسیجن نہ ہونے کی وجہ سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کےمطابق متاثرہ لوگوں نےاحتجاج بھی کیامگرسکیورٹی اہلکاروں نے متاثرہ لوگوں سے بد اخلاقی کرکے انہیں دھکے دے کر ہسپتال سے باہر نکال دیا۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، میٹرک امتحانات میں پرچہ آوٹ ہونا معمول بن گیا، اردو پیپر بھی لیک

والد کا کہنا ہے کہ بچہ خسرے کا بیمار تھا ،بچہ کولگا سلینڈر گیس سے خالی تھا۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، شیر افضل مروت

متاثرہ بچے کے والد نے حکومت سے انکوائری کرنے کی اپیل کی ہے۔