ایبٹ آباد: دو ماہ سے قید خاندان بازیاب

ویب ڈیسک(ایبٹ آباد)ایذیشنل سیشن جج کے حکم پر 2 ماہ سے قید خاندان پولیس نے بازیاب کرلیا جن میں دوبچے تین بچیاں ایک خاتون شامل ہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق انکواس گھر کاسربراہ مظہر گزشتہ دوسال سے اسی طرح بندکرکہ جاتا تھا جبکہ گزشتہ دوماہ سے مسلسل نجی جیل میں رکھا گیا اور سختی کی جارہی تھی ۔بااثر شخص پچھلے 2 سالوں سے اس خاندان کو تنگ کرتا رہا اور خاندان کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

مزید پڑھیں:  جمرود، کوکی خیل متاثرین کمیٹی کا نقصانات کے ازالے کا مطالبہ

متاثرہ خاندان کے بڑے بیٹےجسکووالد نےگھرسےنکالاہواتھا اسکی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج صاحب حویلیاں نے حکم دیا تھا کہ خاندان کو بازیاب کیا جائے ۔عدالت کےحکم پر ان خاتون کو انکے بھائی اور بچوں کے ماموں کےحوالےکیا گیا جبکہ مبینہ ملزم مظہرکے خلاف مزید کاروائی شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، عمران خان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ چوری کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج