Protest53

لنڈی کوتل : مقامی افراد کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل)لنڈی کوتل بازار میں پولیس کیجانب سےمقامی افراد کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرے میں خیبر سیاسی اتحاد کے صدر مفتی محمد اعجاز، کسٹم کلیئرنس کے چیئرمین معراج الدین ، قومی مشران، نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مقامی 05 افراد کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایف آئی آر کے بغیر گرفتاری ظلم و زیادتی ہے۔ گرفتار افراد کو کس قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے مذاکرات کے بہانے بلا کر تمام افراد کو گرفتار کیا گیا، ایف سی آر قانون کی طرح اب بھی بھی جنگل کا قانون ہے۔گرفتار افراد کو رہا نہ گیا تو دھرنا دے کر پاک افغان شاہراہ ہر قسم آمدورفت کے لیے بند کر دینگے۔

مزید پڑھیں:  سب انسپکٹر عامر گاڑی کا چالان کرنے پر قتل، سپاہی زخمی
مزید پڑھیں:  عمران خان کی زندگی کو جیل میں خطرہ لاحق ہے ،شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ پولیس حکام کے ساتھ رابطہ کیا گیا لیکن کوئی موقف نہیں دیا گیا، مطالبات ماننے تک احتجاجی مظاہرہ جاری رہیگا۔