Coronavirus 4

کورونا کیسز :خیبر پختونخوامیں مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

ویب ڈیسک (پشاور)محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کی روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیسز سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ۔خیبر پختونخوامیں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی شرح3 فیصد رکارڈکئے گئے ۔

مزید پڑھیں:  پولیو خاتمے کیلئے صوبائی حکومت نئے عزم کے ساتھ کام کررہی ہے،علی امین گنڈا پور

رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح10 فیصد رکارڈ ہوئی ۔کوہاٹ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح17 فیصد رکارڈ کی گئی ۔24 گھنٹوں کے دوران باجوڑ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13فیصد رکارڈکی گئی جبکہ پشاور ابیٹ آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح12فیصد رہی ۔

مزید پڑھیں:  فیض آباددھرنافیصلےپرعمل کرلیاجاتاتو 9مئی کا واقعہ نہ ہوتا، چیف جسٹس

رپورٹ کے مطابق کرک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9فیصد رکارڈ خیبرپختونخوا کے19 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح صفر رہی ۔